بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا

21 جنوری, 2026 10:13

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں کے لیے موسم کی نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل شام سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے باعث کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر دریائے کابل اور اس سے منسلک ندی نالوں میں 22 اور 23 جنوری کے دوران پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، لوئر اور اپر دیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مردان میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ہری پور اور کولائی پالس کے علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔ ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ خاص طور پر دریا اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔