ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

When Will Ramadan Begin in the Country? Expected Date Revealed
ملک بھر میں شعبان المعظم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس کے بعد شہریوں میں رمضان المبارک کی تیاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر شعبان المعظم 29 دن کا ہوا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ اگر مہینہ 30 دن مکمل ہوا تو پھر رمضان المبارک کا آغاز 20 فروری 2026 سے ہوگا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جو ماہِ شعبان کے اختتام پر اجلاس منعقد کرے گی اور شہادتوں کی روشنی میں چاند دیکھنے کا اعلان کرے گی۔
روایت کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کا سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرتی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں روزوں اور عبادات کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہے۔ رمضان کے قریب آتے ہی مساجد میں عبادات کا اہتمام بڑھ جاتا ہے جبکہ بازاروں میں بھی چہل پہل دیکھنے میں آتی ہے۔
عوام کی جانب سے بھی رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کہ یہ مہینہ رحمت، مغفرت اور بخشش کا پیغام لے کر آتا ہے، اس لیے اس کی تیاری روحانی طور پر بھی ضروری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










