سرکاری ملازمین خبردار!!! حکومت کا اہم اعلان

Government Employees Beware!!! Important Announcement by the Government
بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے اپنی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام افسران اور عملہ ہر لمحہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے زیارت، کان مہترزئی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ برفباری کے باعث شاہراہوں پر جمی ہوئی برف ہٹانے کے کام بھی جاری ہیں تاکہ شہریوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت محفوظ بنائی جا سکے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اور گردونواح میں دو انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ چمن کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوژک ٹاپ پر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے نمک چھڑکاؤ کا کام جاری ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









