سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ آگ کی ٹائم لائن تیار، تحقیقات میں نیا موڑ

گل پلازہ آتشزدگی: خریداری ہوگئی، نکل رہے ہیں، اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف لاپتا خاتون کی آخری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (22 جنوری 2026): حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، گل پلازہ کے اطراف میں نصب کیمروں سے حاصل شدہ فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا کہ آگ پلازہ کے عقبی حصے میں 10 بجکر 7 منٹ پر شروع ہوئی۔ 10 بجکر 8 منٹ پر دھواں نظر آیا اور 10 بجکر 12 منٹ پر شعلے بلند ہوئے۔ اسی دوران ایمبولینسیں پہنچنے لگیں۔ پلازہ کے ایم اے جناح روڈ والی سائیڈ پر 10 بجکر 18 منٹ پر آگ دیکھنے میں آئی، اور چند ہی لمحوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود تھیں۔
ٹائم لائن سے یہ بھی پتہ چلا کہ آگ کو پلازہ کے پچھلے حصے سے اگلے حصے تک پہنچنے میں تقریباً 11 منٹ لگے۔
سی سی ٹی وی کیمرے خراب
ذرائع کے مطابق ڈی سی آفس کے ساتھ لگے سی سی ٹی وی کیمرے حادثے کے دن خراب نہیں تھے بلکہ پہلے سے خراب تھے۔ نیا سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم چند روز قبل نصب کیا گیا تھا، جس میں ہر فلور پر کیمرے موجود تھے اور میئر کی ہدایت پر مینٹیننس ٹیم کیمرے کی مرمت کے لیے پہنچی تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کیمیائی تجزیہ
حادثے کے وقت گل پلازہ میں 16 دروازے تھے، جن میں سے زیادہ تر بند تھے۔ صرف دو دروازے کھلے تھے، اور پھنسے افراد نے ایک دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی۔ کسی بھی تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو مختلف مقامات سے نمونے جمع کیے، جن میں تین مصنوعی پھولوں کی دکان سے اور تین دیگر مقامات سے لیے گئے۔ حکام نے لاشوں اور عمارت کے باقیات کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد باقیات کی حالت انتہائی خراب ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











