جمعرات، 22-جنوری،2026
جمعرات 1447/08/03هـ (22-01-2026م)

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

22 جنوری, 2026 14:19

شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے سبب آج کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ سے اتوار تک کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ جامشورو، دادو، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں بارش متوقع ہے۔ ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیرآباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید برآں، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔