جمعرات، 22-جنوری،2026
جمعرات 1447/08/03هـ (22-01-2026م)

عوام کی موجیں؛ فروری کے آغاز پر 4 تعطیلات ایک ساتھ

22 جنوری, 2026 10:07

لاہور کے شہریوں کو فروری کے آغاز میں طویل تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بسنت کی تقریبات کے باعث حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق 5 فروری کو یومِ کشمیر کی سرکاری تعطیل پہلے سے موجود ہے۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کو بھی عام تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ اگر اس تجویز کی منظوری ہو جاتی ہے تو شہریوں کو مسلسل چار دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات کے دوران شہر میں رش اور ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اضافی تعطیلات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ غیر ضروری آمد و رفت کو کم کیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کی صورت میں موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، جس سے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنائے جا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے میں بھی آسانی ہوگی۔

حکام کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔