ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی سروس کب شروع ہو رہی ہے؟ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

When Will the Red and Yellow Line BRT Service Start?
کراچی میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی ٹریک شروع ہونے سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا، جس میں شہر میں جاری ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے چیف آفیسر نے ریڈ لائن پر جاری کام، نئی ای وی بسز اور ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
اجلاس کے دوران شرکا کو بتایا گیا کہ نیپا چورنگی کے قریب ریڈ لائن بی آر ٹی کے دونوں اطراف کے کام جلد مکمل ہونے والے ہیں۔ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے اور اگلے حصے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی شہر کے اہم مقامات اور کاروباری مراکز کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جدید شہری ٹرانسپورٹ کے بغیر شہر کی ترقی ممکن نہیں۔ بی آر ٹی منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے پنک اسکوٹیز کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو گا تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








