پاک فوج کی جانب سے کالام، مہمند اور تیراہ میں امدادی سرگرمیاں جاری

Pakistan Army continues rescue operations in Kalam, Mohmand, and Tirah
برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج کے جوان کالام، مہمند میں سیاحوں اور وادی تیراہ میں شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔
برف باری میں پاک فوج کے جوان گزشتہ رات سے وادیِ تیراہ اور دیگر علاقوں میں عارضی انخلاء کرنے والوں کی امداد میں مصروف رہے، پاک فوج نے برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال کر شہریوں اور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
کالام میں برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ مل کر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے،
پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں کے بعد کالام میں مٹلتان بازار کو شہریوں اور سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
وادی تیرہ میں متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں، وادی تیرہ میں بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص، صورتحال کی نگرانی اور ہنگامی صورتحال کے فوری حل کیلئے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں، علاقہ مکینوں اور سیاحوں نے پاک فوج کے شاندار ریسکیو آپریشن کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









