پاکستانی عوام نے فلسطین میں امن اور استحکام کیلئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا

پاکستانی عوام نے فلسطین میں امن اور استحکام کیلئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد: پاکستانی عوام نے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطین میں خودمختار اور آزاد ریاست کے قیام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن قائم کرنے اور تنازعات کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس سے فلسطین میں امن، استحکام اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غزہ میں امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی شمولیت نے اسلامی دنیا میں مثبت پیغام دیا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ پاکستان کی وجہ سے اسلامی دنیا بیدار ہوئی اور حکومت کو نڈر اور بہادر قرار دیا جا رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کی شمولیت فلسطینی عوام کے لیے خوشحالی اور خودمختاری کی راہ ہموار کرے گی۔ پاکستان نے ہمیشہ چاہے مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، تمام تنازعات پر اصولی اور مضبوط موقف اپنایا ہے۔
شہریوں نے یہ بھی کہا کہ بطور مسلمان، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور خدمت کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہو رہا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسلامی دنیا میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور مملکت خداداد پاکستان دنیا میں امن کی خواہاں اور فلسطینیوں کی امید کا آخری سہارا ہے۔
پاکستانی شہریوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے حکومت کے اقدامات کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









