آپ کا شناختی کارڈ کہاں کہاں استعمال ہوا؟ نادرا کی پاک ایپ میں اہم فیچر شامل؛ مکمل طریقہ جان لیں

Where Has Your CNIC Been Used? NADRA’s Pak ID App Adds Important Feature
نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن میں ایک اہم فیچر شامل کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی شناختی معلومات کی ویریفیکیشن ہسٹری دیکھ سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے شہری جان سکیں گے کہ ان کے قومی شناختی کارڈ یا دیگر بایومیٹرک ڈیٹا کو کن اداروں یا مقامات پر تصدیق کے لیے استعمال کیا گیا۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن 5.4.2 جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں ویریفیکیشن ہسٹری کا نیا ٹیب شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین مختلف زمروں کے تحت اپنی معلومات کے استعمال کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔
ایپ میں موجود “All Shared” سیکشن میں ان تمام اداروں اور افراد کی فہرست شامل ہے جنہوں نے کیو آر کوڈ، فنگر پرنٹس، فیشل ریکگنیشن یا شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے صارف کی معلومات کی تصدیق کی۔ ہر اندراج کے ساتھ مزید تفصیلات دیکھنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
“Digital QR” سیکشن میں وہ اندراجات دکھائے جائیں گے جہاں کیو آر کوڈ کے ذریعے شناخت کی تصدیق ہوئی، جبکہ “Fingerprints” سیکشن میں فنگر پرنٹس کے ذریعے کی گئی تصدیق کی معلومات موجود ہیں۔ اسی طرح “Facial” ٹیب میں چہرے کی تصویر کے ذریعے کی گئی ویریفیکیشن اور “CNIC” ٹیب میں شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ہونے والی تصدیق کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔
نادرا کے مطابق یہ فیچر شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کریں یا اگر ایپ موجود نہیں تو اسے فوری ڈاؤن لوڈ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












