ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا

24 جنوری, 2026 15:32

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کر لیا گیا ہے، جسے ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 کا نام دیا گیا ہے۔ اس قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔

نئے قانون کے تحت اب صرف جسمانی تشدد ہی نہیں بلکہ ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی تشدد بھی قابل سزا جرم ہوگا۔ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا، اور بیوی کو اس کی مرضی کے بغیر دیگر افراد کے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھنے جیسے رویے بھی تشدد کے زمرے میں آئیں گے۔

قانون کے مطابق اگر کوئی شوہر بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے کسی بھی فرد کو گالیاں دیتا ہے، مسلسل ذہنی دباؤ میں رکھتا ہے یا نفسیاتی طور پر ہراساں کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 میں سزا کے طور پر تین سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ اگر مجرم جرمانہ ادا نہ کرے تو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھی دی جائے گی۔

اس قانون میں جنسی استحصال کے ساتھ ساتھ معاشی استحصال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یعنی اگر شوہر بیوی کے مالی حقوق سلب کرے، خرچہ نہ دے یا زبردستی اس کی کمائی پر قبضہ کرے تو یہ بھی جرم تصور ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ قانون گھریلو تشدد کے خلاف ایک اہم قدم ہے، جس سے خواتین اور بچوں کو قانونی تحفظ ملے گا اور معاشرے میں تشدد کے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔