ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

حکومت کا موٹرسائیکل سواروں کیلئے اہم اعلان

24 جنوری, 2026 10:49

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاہور میں شہریوں کے لیے بہترین ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ بسنت کے دن بلا تکلف سفر کر سکیں۔

مریم نواز کے مطابق اس سال بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی اور اس دوران پنجاب کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو ڈور سے بچاؤ کے لیے مفت وائر فراہم کی جا رہی ہے۔

بسنت کے پہلے ہی 621 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، اور ڈور یا پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران چرخی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 5 سال قید اور جرمانے کا سامنا ہوگا۔ اس کے علاوہ 35 انچ سے بڑی پتنگ اور 40 انچ سے بڑے گڈے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں، بسنت کے دنوں میں لاہور میں 500 فری بسیں چلائی جائیں گی تاکہ شہری آسانی سے نقل و حمل کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عوام کی حفاظت اور خوشیوں کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ بسنت کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔