ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

6 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان

24 جنوری, 2026 15:46

لاہور میں 6 فروری بروز جمعہ کو مقامی تعطیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ تعطیل بسنت کے موقع پر دی جا رہی ہے تاکہ شہری روایتی انداز میں یہ تہوار منا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے اس دن کو سرکاری طور پر مقامی چھٹی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدا میں ضلعی انتظامیہ نے 5 فروری کو بسنت کی چھٹی دینے کی تجویز دی تھی، تاہم چونکہ 5 فروری کو پہلے ہی یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے، اس لیے پنجاب حکومت نے 6 فروری کو مقامی تعطیل دینے کی منظوری دے دی۔ اس طرح لاہور کے شہریوں کو مسلسل دو دن کی چھٹی مل جائے گی۔

ڈی سی لاہور کے مطابق بچوں اور خاندانوں کو بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے، خاص طور پر 18 سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کے ساتھ گھروں میں یہ تہوار منا سکیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ نظم و ضبط اور حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں، ہوائی فائرنگ، دھاتی ڈور اور خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت ایک روایتی تہوار سمجھا جاتا ہے جسے لوگ خاص جوش و خروش سے مناتے ہیں، اور مقامی تعطیل کے اعلان سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔