کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی: شہر کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










