بارش اور برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Meteorological Department sounds the alarm
محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج مغربی حصوں میں داخل ہوگا، مغربی ہوائیں کل بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں، کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات سمیت بلوچستان میں اتوار اور پیر کو بارش،برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں 26 جنوری کو بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا میں بھی سوموار اور منگل کو بارش،برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، سیاح محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تمام متعلقہ ادارے ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










