ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروانے کی خبریں بےبنیاد ہیں، وزارت اطلاعات

25 جنوری, 2026 11:50

وزارت اطلاعات و نشریات نے وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا، وادی تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا، بےبنیاد دعوے بدنیتی اور مخصوص مقاصد کے تحت پھیلائے جا رہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان خبروں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، وفاقی حکومت یا مسلح افواج کا آبادی کی منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں، سیکیورٹی ادارے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پُرامن شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے، کسی قسم کی جبری نقل مکانی یا ہجرت نہیں کی جا رہی، مقامی آبادی خوارج کی موجودگی پر تشویش اور امن کی خواہاں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت نے ممکنہ، عارضی اور رضاکارانہ نقل و حرکت کے لیے پیشگی انتظامات کیے، تیراہ (باغ) کے بعض علاقوں کے لیے تقریباً 4 ارب روپے مختص کیے گئے، امدادی اقدامات میں ٹرانسپورٹ، خوراک، نقد امداد اور عارضی مراکز شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔