ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

پاسپورٹ جلد بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

26 جنوری, 2026 13:50

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا اور وہاں جدید ترین مانیٹرنگ نظام "شکرا” کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 24/7 فعال مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر بھی متعارف کروایا گیا، جس سے ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کو سیکوئر ہائبریڈ انٹیلی جنس فار نالج بینڈ ریسپونس انالیٹکس سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ڈی جی امیگریشن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نئے نظام سے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جدید نظام کی بدولت ہر مرحلے پر نگرانی ممکن ہوگی، جس سے پاسپورٹ کے عمل میں شفافیت اور معیار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹس کے سیکیورٹی فیچرز آئی سی اے او کے عالمی معیار کے مطابق ہیں اور جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں کے ذریعے پرنٹنگ پراسیس میں انسانی مداخلت ختم کر دی گئی ہے۔ اس سے پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی بھی ممکن ہو جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔