سانحہ گل پلازہ؛ آگ لگنے کے بعد بند دروازے کیوں نہیں کھولے گئے؟

Gul Plaza rescue operation enters ninth day; more human remains recovered from third floor
کراچی: گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد عمارت کے بند دروازے نہ کھولے جانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے چوکیدار اور چھے سیکیورٹی گارڈ کے بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد تمام ضروری بیانات حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جا سکے۔
عارف عزیز نے کہا کہ آگ لگنے کے وقت عمارت میں چوکیدار اور چھے سیکیورٹی گارڈ موجود تھے۔ تحقیقات میں ایک ڈی وی آر بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے آگ لگنے کے وقت کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات میں غفلت یا لاپروائی سامنے آتی ہے تو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












