سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا کے اہلخانہ کو 1 کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے اہلخانہ کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر شہید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سانحہ گل پلازہ سے متاثر ہونے والے دکانداروں کو 5-5 لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے کمشنر کے ذریعے ادا کیے جا رہے ہیں۔
کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک ایک کروڑ روپے بلاسود قرض دینے کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ قرض دکانداروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے میں مدد دینے کے لیے دیا جا رہا ہے، اور ایک کروڑ روپے پر واجب الادا سود حکومت سندھ برداشت کرے گی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار شروع کرنے کے لیے دکان کی سہولت فراہم کی جائے گی، اور حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ دکاندار محفوظ اور سہولت کے ساتھ دوبارہ کاروبار شروع کر سکیں۔
یہ اقدام گل پلازہ سانحے میں متاثرہ شہریوں کی بحالی اور سہولت کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











