آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ریلیز، افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ریلیز، افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین
آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نیا اور شاندار ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ نغمہ سخت موسمی حالات، برفانی طوفانوں اور شدید سردی میں وطن کی سرحدوں کے دفاع اور قوم کی خدمت میں مصروف افواجِ پاکستان کے جذبے اور حوصلے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جوان مشکل ترین حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
نغمے کے مناظر میں سرحدوں پر ڈیوٹی دیتے سپاہیوں، ریسکیو آپریشنز اور قدرتی آفات کے دوران عوام کی مدد کرتے جوانوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاک فوج ہر وقت قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نغمے کے بول اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ پاک فوج وطن کے تحفظ کے لیے دن رات ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرتی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔
قدرتی آفات ہوں یا ہنگامی حالات، پوری قوم افواجِ پاکستان کو اپنا مضبوط سہارا سمجھتی ہے۔ اس نغمے میں اسی اعتماد اور محبت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
نغمے کی دل کو چھو لینے والی آواز اور سحر انگیز موسیقی نے سامعین کو جذباتی کر دیا ہے، جبکہ عوامی ردعمل کے مطابق یہ نغمہ حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











