ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

سکیورٹی واپس لیکر ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، مصطفیٰ کمال کا ایک بار پھر کراچی کو وفاقی کنٹرول میں دینے کا مطالبہ

27 جنوری, 2026 12:49

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کراچی جیسے اہم شہر کو سندھ حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہنا چاہیے اور اسے فوری طور پر وفاق کے زیر انتظام لایا جائے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی کو کنٹرول کر سکتا ہے اور آرٹیکل 148 کے تحت وفاق کو کراچی پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے گل پلازا سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں غفلت کی وجہ سے شہری شہید ہوئے اور اس ظلم کو ظلم کہنے پر سندھ حکومت نے ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے سکیورٹی واپس لینے کے اقدام پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ سکیورٹی واپس لے کر ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات سے ایم کیو ایم کے موقف کو تقویت ملی ہے اور وفاقی حکومت اور ریاست ان کے موقف کو دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا جا چکا ہے اور کابینہ میں بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جئے سندھ کے نعرے لگانے والوں کو سکیورٹی فراہم کرنا پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے اور عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری چاند پر نہیں بلکہ گٹر میں جا رہے ہیں، اور وہ کسی غیر جمہوری یا غیر آئینی مطالبے کے حق میں نہیں ہیں، بلکہ چاہتے ہیں کہ شہری محفوظ اور شہر بہتر انتظام کے تحت ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔