‘تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں’، بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا دلچسپ جواب

'تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں'، بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا دلچسپ جواب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونے کے سوال پر اپنا ردعمل دیا۔
حال ہی میں جنید صفدر کی شادی ہوئی، جس کے مناظر اور تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ زیادہ تر تصاویر میں مریم نواز نظر آئیں، جبکہ کیپٹن صفدر کی کم تصاویر دیکھی گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ شادی کی تقریب میں میاں بیوی کی ساتھ تصویر کیوں نہیں ہے۔ اس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں تو وہ خود وہاں جا کر تصویر بھیج دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تصویروں کی بات نہیں ہوتی، دل جُڑے ہونے چاہئیں۔ ہمارا دل بہت زیادہ جُڑا ہوا ہے۔ جہاں دھڑکتا ہے، وہیں پمپنگ ہوتی ہے۔”
ناقدین کے لیے بھی کیپٹن صفدر نے نرمی کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ دعا کریں گے کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے اور مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











