بیرون ملک ملازمت کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Pakistanis seeking employment abroad
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے افراد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عناصر جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں جس سے عوام میں بے جا پریشانی پیدا ہو رہی ہے۔
بیورو کے مطابق یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ یکم فروری 2026 سے تمام افراد کے لیے آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ لازمی کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح یہ بات بھی بے بنیاد ہے کہ جن افراد کے پاس پہلے سے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیکر یا مہر موجود ہے، انہیں دوبارہ ای پروٹیکٹر بنوانا ہوگا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا قانون یا پالیسی متعارف نہیں کروائی گئی۔ نہ ہی کسی قسم کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو دوبارہ کسی کارروائی سے گزرنا پڑے۔
بیورو آف امیگریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع یا متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں عوام کو گمراہ کرتی ہیں اور غیر ضروری پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد کسی بھی فیصلے سے قبل مستند معلومات حاصل کریں اور جعلی پیغامات آگے پھیلانے سے گریز کریں۔ عوامی آگاہی اور درست معلومات کی ترسیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











