جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

کراچی میں غیرت کے نام پر قتل؛ باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور داماد کو گولی مار دی

29 جنوری, 2026 09:56

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو لڑکی کے والد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملزم نے بیٹی اور داماد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران ایک اور شہری بھی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جوڑا ایک ماہ قبل پسند کی شادی کر کے کراچی آیا تھا۔ دونوں کا تعلق ضلع ٹھٹھہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کے والد اس شادی سے ناخوش تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں غیرت کے نام پر ہونے والے تشدد اور خواتین کے تحفظ سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔