لاہور : مین ہول میں گرنے والی 10 ماہ کی ردا کی لاش 17 گھنٹے بعد مل گئی

Bhati Gate tragedy: Post-mortem report of woman and daughter changes the course of the case
لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب انتظامی غفلت کے باعث ایک ماں اور اس کی 10 ماہ کی بیٹی ردا مین ہول میں گر گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے 17 گھنٹے کے بعد ردا کی لاش سگیاں کے علاقے سے برآمد کی۔ لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 8 کلومیٹر دور ملی۔
واقعے کے بعد ابتدائی طور پر ضلعی انتظامیہ نے انکار کیا، تاہم بچی اور ماں کی لاشیں ملنے کے بعد موقف تبدیل کر لیا گیا۔ خاتون کی لاش واقعہ کے 6 گھنٹے بعد نکالی گئی۔
پنجاب حکومت نے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو چوبیس گھنٹے کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی۔
اس غفلت کے باعث ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے نے لاہور میں انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں اور شہریوں میں تحفظات پیدا کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ کی غفلت کے خلاف اعلان جنگ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا۔
انہوں نے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا: "ایک ماں کا دکھ ماں ہی سمجھ سکتی ہے، کسی بھی سطح کی غفلت قابل قبول نہیں۔”
وزیراعلیٰ نے بھکر سے واپس آتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامی اجلاس بلایا۔ اجلاس میں پولیس، ریسکیو، واسا اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی ادارے کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











