جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

نان فائلرز خبردار!! اہم خبر آگئی

29 جنوری, 2026 10:32

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نان فائلرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل نے کی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو افراد ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ اسلحہ رکھنے کے حقدار نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ رکھنے کا حق صرف اسی شہری کو ہونا چاہیے جو ریاست کو ٹیکس دیتا ہو۔

اجلاس میں اسلحہ لائسنس پالیسی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ اب تک نان فائلرز کو 33 ہزار جبکہ فائلرز کو صرف 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ اس انکشاف پر چیئرمین کمیٹی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نان فائلرز کو جاری کیے گئے تمام لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ اسلحہ لائسنس صرف ٹیکس دہندگان کو ہی دیے جائیں۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بڑی تعداد میں بلا ضرورت اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، تاہم موجودہ حکومت نے پالیسی کو سخت بنا دیا ہے اور اب محدود تعداد میں ہی لائسنس جاری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام لائسنس جاری کرنا نہیں بلکہ پالیسی بنانا ہے، اسی لیے بیشتر لائسنس روک دیے گئے ہیں۔

کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ جرائم میں استعمال ہونے والے اسلحے کے لائسنس منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ ایسے تمام لائسنس فوری ختم کیے جائیں۔ تاہم طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لائسنس منسوخی سے پہلے متعلقہ افراد کو ٹیکس ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، بصورت دیگر لائسنس ختم کر دیے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عرفان اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ سے متعلق 11 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 8 میں اسلحہ برآمد ہو چکا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار شکایات موصول ہوئیں، مگر ان کے مقابلے میں مقدمات کی تعداد کم رہی۔ انہوں نے صوبہ وار تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔