جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی بجلی کی تاریں بھی چوری، اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ

29 جنوری, 2026 11:48

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کو درپیش مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیل ملز کی 11 کے وی بجلی کی تاریں بھی چوری ہو چکی ہیں۔

یہ انکشاف قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسٹیل ملز بند ہونے کے باوجود وہاں سے قیمتی تنصیبات کی چوری کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کو بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا، حالانکہ ادارہ طویل عرصے سے بند ہے۔ گزشتہ ماہ بجلی کے بل کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے ادا بھی کیے گئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چوری اور نقصان کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر اسٹیل ملز کے بعض اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات کے باعث قیمتی مشینری اور انفراسٹرکچر کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔