تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا!!! 2 سینئر رہنماؤں نے استعفیٰ دیدیا

PTI faces major blow!!! Two senior leaders resign
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی رکنیت ختم کرنے کی اطلاع سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو دی ہے۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمر ایوب خان نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث وہ کمیٹی میں مؤثر کردار ادا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ پارٹی عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔
Dear Barrister Salman Akram Raja sahib.
1. I am most grateful to you for including my name in the newly constituted Political Committee despite my request not to include my name as I am no longer a member of parliament or an office holder of PTI.
2. I would once again humbly…— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 28, 2026
عمر ایوب نے تجویز دی کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو کمیٹی میں شامل کیا جائے تاکہ پارٹی کے پارلیمانی اور تنظیمی امور بہتر طریقے سے چل سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے وفادار کارکن ہیں اور رہیں گے، مگر پارٹی کے اندر فیصلے ادارہ جاتی انداز میں ہونے چاہئیں۔
سینئر رہنما نے کہا کہ پارٹی کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم ضروری ہے تاکہ پارٹی کے تنظیمی اور پارلیمانی امور مؤثر انداز میں چلائے جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











