جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

31 جنوری, 2026 10:47

رواں سال حج کی ادائیگی کے خواہشمند عازمین کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج ویزا کے حصول کے لیے سعودی بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنا لازمی ہے۔ ترجمان کے مطابق عازمین اب یہ بائیو میٹرک سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی مکمل کر سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ تمام عازمین جلد از جلد ایپ کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک معلومات جمع کروائیں۔ اگر کسی وجہ سے ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 8 فروری سے قبل سعودی تاشیر سینٹر سے یہ عمل مکمل کروا لیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج تربیتی ورکشاپس سے متعلق بھی اہم باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے حاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دونوں مراحل میں تربیت میں شرکت لازمی ہے۔ ان کے مطابق تربیت کے بغیر عازمین حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔ تربیت کا پہلا مرحلہ 14 فروری تک مکمل ہوگا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ ماہِ رمضان کے بعد منعقد کیا جائے گا۔ ان ورکشاپس میں عازمین کو حج کے تمام اہم امور سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ حج تربیت کے دوران مناسکِ حج کی درست ادائیگی سکھائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی قوانین، انتظامی امور اور ہجوم کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی رہنمائی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط، صبر اور اجتماعی عبادت کا شعور حج کے سفر میں بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر تربیت کے حج کی ادائیگی میں غلطیوں اور بدنظمی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے تمام عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بائیو میٹرک اور تربیت دونوں مراحل کو سنجیدگی سے مکمل کریں تاکہ حج کا سفر آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔