جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے؛ محمود اچکزئی

31 جنوری, 2026 10:07

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا اس حوالے سے تاثر دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات ذمہ داری سے اور دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ احتجاج کے اعلان کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق باتیں پھیلائی گئیں۔ ان کے مطابق اس کا مقصد کارکنوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ سیاسی جدوجہد کو اس کے بنیادی مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کا مطالبہ واضح ہے اور وہ ملک میں آزاد الیکشن کمیشن اور شفاف عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق جمہوری عمل کی بحالی ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اور تشکیل نو صرف آئین کی بالادستی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان کی صحت سے متعلق مختلف دعوے سیاسی اور سوشل میڈیا حلقوں میں زیر بحث ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔