پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ میعاد سے پہلے واپس کر دیا

حکومت نے جولائی تا اکتوبر 650 ارب روپے قرض لیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ
اسلام آباد میں وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرضے میعاد سے پہلے واپس کر کے ایک اہم معاشی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اواخر 2024 سے جنوری 2026 تک کے 14 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرض قبل از وقت واپس کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی بڑے پیمانے پر پیشگی ادائیگی ماضی میں کبھی نہیں کی گئی۔
وزارت کے مطابق قرضوں کی قبل از وقت واپسی سے حکومتی مالی دباؤ میں کمی آئی ہے اور سود کی ادائیگیوں میں بھی نمایاں بچت ممکن ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک کی مجموعی مالی نظم و ضبط اور قرضوں کے انتظام میں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق قرضوں کی بروقت اور پیشگی ادائیگی سے مارکیٹ میں اعتماد بڑھتا ہے اور حکومت کو آئندہ مالی فیصلوں میں زیادہ گنجائش ملتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں بھی مالی استحکام کو ترجیح دے گی اور قرضوں کے بوجھ میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











