باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

Bara Political Alliance Announces Full Support for Families Temporarily Displaced from Tirah
باڑہ سیاسی اتحاد کے شرکاء نے تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
باڑہ سیاسی اتحاد کے تیراہ معاملے پر ہونے والے اہم جرگے سے قبائلی مشران نے خطاب کیا، شرکاء نے تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی، بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
تیرا ہ معاملے پر جرگے کے شرکاء نے کھل کر امن کے حق میں آواز بلند کی، شرکاء نے متاثرین کیلئے مختص فنڈز میں صوبائی حکومت کی نااہلی اور کرپشن پر تنقید کی۔ جرگہ مشران کا کہنا تھا کہ 4 ارب روپے کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت ناقابل قبول ہے۔
قومی جرگے کا ایجنڈا سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے خوارج کے ساتھ 2 بار جرگہ کیا، اس کے بعد جرگے کی ذمہ داری کے پی حکومت ،تیراہ کے مشران کو سونپی۔
سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد کا کہنا تھا کہ دونوں جرگے ناکام رہے، متاثرین کے مسائل علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں ،اجتماعی قومی مسئلہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











