جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کیلئے اہم فیصلہ ہوگیا

03 فروری, 2026 10:04

محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سندھ بھر میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو اب اسلحہ اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شہری اب لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر کیری کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے پہلے درکار اضافی کیری پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔


 

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مطلب اسلحہ کی نمائش یا اسے عوامی مقامات پر لہرانے کی اجازت نہیں ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی مکمل پابندی کریں اور اسلحہ صرف ذاتی حفاظت کے لیے استعمال کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کے غلط استعمال یا قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ذمہ دار شہریوں کو سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔