جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بھاٹی گیٹ واقعہ؛ متوفی خاتون کے شوہر پر تشدد، شہری کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ

03 فروری, 2026 12:31

لاہور: بھاٹی گیٹ پر گزشتہ دنوں مین ہول میں گر کر جان بحق ہونے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ پر پولیس کے تشدد کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شہری کے ساتھ ہونے والے ممکنہ ظلم کی تحقیقات کی جائیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تشدد کی نوعیت واضح ہو سکے۔ میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر تشدد کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر الزام عائد کیا کہ انہیں بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفصیلات میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد طے کی جائیں گی۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ شہریوں کے حقوق اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔