ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for People Applying for Driving Licenses
پنجاب میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ یہ قدم ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف جنوری 2026 کے مہینے میں 12 لاکھ 40 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ان میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد لرننگ لائسنس، 4 لاکھ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس اور تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار افراد کے لائسنس کی تجدید شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2,500 شہریوں نے گم شدہ لائسنس کے لیے درخواستیں دی تھیں اور 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا سنگین جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ای-ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دی اور بتایا کہ ای-لائسنس بھی فزیکل کارڈ کی طرح قانونی حیثیت رکھتا ہے۔
جنوری 2026 کے حساب سے ایک سال کے کار ڈرائیونگ لائسنس کی فیس مجموعی طور پر 1,980 روپے ہے، جس میں ٹیسٹ فیس، لائسنس فیس اور کورئیر فیس شامل ہیں۔ تین سالہ لائسنس کے لیے یہ فیس 4,680 روپے بنتی ہے۔
شہری پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ http://dlims.punjab.gov.pk
سے اپنے ای-ڈرائیونگ لائسنس باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر سی این آئی سی نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد شہری پی ڈی ایف میں اپنے لائسنس کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










