سرکاری ملازمین خبردار!!!! بڑی خبر آگئی

Big News for Young Job Seekers: Government Announces Opportunities
سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔
تاہم سرکاری حکام نے اس دعوے کو مکمل طور پر غلط قرار دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حکومتِ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دستاویز میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نام کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اس پر خیبر پختونخوا کا لوگو بھی لگا ہوا ہے، جو وفاقی نوٹیفکیشن میں شامل نہیں ہوتا۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں وزارتِ پاکستان اسلام آباد کا جعلی عنوان درج ہے۔ اس کے علاوہ شکیل قدیر خان کے نام سے بطور چیف سیکریٹری جعلی دستخط بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جعلی دستاویز میں فنانس ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے فرضی حوالہ نمبر بھی لکھے گئے ہیں، جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ نہ فنانس ڈویژن اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی کوئی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جعلی نوٹیفکیشنز پہلے بھی سوشل میڈیا پر سامنے آتے رہے ہیں۔ ان کا مقصد سرکاری ملازمین میں بے چینی اور کنفیوژن پیدا کرنا ہوتا ہے۔ ایسے دعوے اکثر بغیر تصدیق کے وائرل کر دیے جاتے ہیں۔
متعلقہ اداروں نے سرکاری ملازمین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر فوراً یقین نہ کریں۔ صرف مستند سرکاری ویب سائٹس اور سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشنز کو ہی درست سمجھا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










