سانحہ گل پلازہ؛ دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا، تحقیقات میں اہم انکشافات

سانحہ گل پلازہ: آج ٹیکنیکل ٹیم آخری بار عمارت میں داخل ہوگی اس کے بعد عمارت سیل کر دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کو میزنائن، فرسٹ اور سکینڈ فلور کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل نہیں ہو سکیں۔
انکوائری کمیٹی نے صرف 20 منٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں، جن میں میزنائن فلور کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ یہ فوٹیجز مقدمے اور انکوائری کا حصہ بنا دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ سوا 10 بجے لگی، لیکن آدھے گھنٹے بعد بھی دکانیں کھلی رہیں اور سی سی ٹی وی میں 11 بجے تک دکاندار اور گاہک موجود تھے۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے شہریوں کو نکالنے کے بجائے آگ پر پانی ڈالنا شروع کیا۔ زیادہ تر افراد وہاں سے نکل گئے، تاہم 25 سے 30 افراد دبئی کراکری شاپ میں رک گئے۔
ریسکیو کرنے والے ایک دکاندار کے مطابق اس نے تقریباً 150 گاہکوں کو راستہ دکھایا۔ دبئی کراکری شاپ میں موجود کچھ افراد کو باہر نکلنے کا کہا گیا، لیکن دکاندار نے روک دیا۔
دکاندار نے کہا کہ "آگ بجھ جائے گی، کہیں مت جائیں۔” انہی 30 افراد کی باقیات بعد میں دبئی کراکری شاپ سے ملی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










