جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات، عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے بن گئے

03 فروری, 2026 13:07

لاہور: راؤ عبدالکریم کو پنجاب کا نیا انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) تعینات کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ساتھ ہی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان انور کو نیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران موجودہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ شب آئی جی کے لیے تین نام وفاق کو بھیجے تھے جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم کے نام شامل تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں ایف آئی اے میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ مہینوں میں ایف آئی اے میں عملی اور واضح اصلاحات دیکھیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عثمان انور کی قیادت میں ایف آئی اے میں پیشہ ورانہ اصلاحات اور مضبوط حکمت عملی متوقع ہے، جبکہ راؤ عبدالکریم کے آئی جی بننے سے پنجاب پولیس میں بھی جدید انتظامی نظام کی توقع کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔