فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کشمیر پر تاریخی کردار؛ جو کہا وہ سچ کردکھایا

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2025 کے ہیرو قرار
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ یہ دن بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔
گزشتہ سال یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو ایک بار پھر واضح انداز میں دہرایا تھا۔
بھارت کو واضح پیغام
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورت بھارت کی عددی برتری کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر مزید دس جنگیں لڑنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ ان کا یہ بیان اس وقت خاصا زیرِ بحث رہا تھا۔
عملی اقدامات اور عالمی سطح پر اعتراف
مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مؤثر اور بھرپور کارروائی کی۔ اس کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اس کارروائی نے پاکستان کی عسکری صلاحیت اور واضح دفاعی حکمتِ عملی کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
کشمیری عوام کا ردِعمل
آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی گزشتہ سال یومِ یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد آمد سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔
شہریوں نے کہا کہ انہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند اور باوقار قیادت پر فخر ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ کشمیر پر جس عزم کا اظہار کیا گیا تھا، وہ صرف الفاظ تک محدود نہیں رہا بلکہ عملی طور پر پورا کر کے دکھایا گیا۔
مظلوم کشمیریوں کے لیے حوصلے کا پیغام
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی سے نہ صرف ملک کا نام روشن ہوا بلکہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو بھی نئی طاقت ملی۔
ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واضح اور غیر مبہم مؤقف مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے لیے ایک مضبوط سہارا بن چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











