جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بسنت کے موقع پر لاہور میں 4 دن میں ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت

05 فروری, 2026 11:00

لاہور: بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور میں ڈور گڈی کی خرید و فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد کے مطابق، چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں اور 20 ہزار سے زائد پنے بھی خریداروں کے ہاتھ پہنچے۔

ملک فیضان احمد نے بتایا کہ ڈیڈھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں دستیاب رہا، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے روز 16 کروڑ روپے، دوسرے روز 18 کروڑ، تیسرے روز 20 کروڑ اور چوتھے روز 68 کروڑ روپے کی ڈور گڈی کی خرید و فروخت ہوئی۔

اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے، اور شہری بسنت کے تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے تیار ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔