آلو کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Potato Farmers!
قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ تجارت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر کے ساتھ حالیہ گفتگو کے بعد ممکن ہوئی۔ برآمدی عمل اپریل تا جون 2026 تک مکمل کرنے کی ٹائم لائن طے کر دی گئی ہے۔
پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری اور اعلیٰ معیار کے آلو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے۔
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آلو کی پیداوار برآمد کے لیے کافی ہے اور قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستانی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ زرعی برآمدات کو فروغ بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں آلو کی پیداوار حالیہ برسوں میں بہت اچھی رہی ہے، تاہم کاشتکار مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اس برآمدی موقع سے انہیں مناسب مالی فائدہ حاصل ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











