جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

7 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

05 فروری, 2026 15:54

جامشورو: ضلع جامشورو میں حضرت لال شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ 7 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی چوہدری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اس دن بند رہیں گے۔ تعطیل کا مقصد عرس کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا اور انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔

حضرت لال شہباز قلندرؒ کا تین روزہ عرس سیہون شریف میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سمیت بیرون ملک سے بھی لاکھوں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ عرس کے دوران مزار پر دھمال، دعاؤں اور روحانی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات اور دیگر عوامی سہولتوں کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

واضح رہے کہ فروری کے آغاز میں ملک بھر میں مختلف قومی، ثقافتی اور مذہبی مواقع منائے جا رہے ہیں۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں بسنت کے موقع پر بھی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مسلسل تعطیلات اور تقریبات کے باعث فروری کا مہینہ ملک کے کئی حصوں میں ایک تہواروں کا رنگ لیے ہوئے ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔