سانحہ گل پلازہ: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحے کی جوڈيشل انکوائری کرینگے

سانحہ گل پلازہ: آج ٹیکنیکل ٹیم آخری بار عمارت میں داخل ہوگی اس کے بعد عمارت سیل کر دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کریں گے۔
کمیشن کا مقصد گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی اصل وجوہات معلوم کرنا اور شاپنگ سینٹر کی تعمیرات میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن آگ لگنے سے پہلے اور بعد کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی تحقیقات آٹھ ہفتوں کے اندر مکمل کرے گا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جو تین روز تک بھڑکتی رہی۔ اس سانحے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
گل پلازہ کی تباہی اور کمشنر کراچی کی ابتدائی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ شفاف تحقیقات کی جا سکیں۔
یہ اقدام اس سانحے کی مکمل تحقیقات اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











