جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

رمضان 2026: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

05 فروری, 2026 13:42

لاہور: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔

رمضان 2026 کا چاند کب پیدا ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی، جو اسے دیکھنے کے لیے موزوں بنا دے گی۔

کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔ اس وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات زیادہ ہیں اور شہری اپنے مقامی علاقوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ملک کے دیگر حصوں میں صورتحال

پاکستان کے دیگر شہروں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لیکن محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے لیے کھلی جگہوں کا انتخاب کریں اور شام کے وقت فلکیاتی حالات پر نظر رکھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔