سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں؛ فتنہ الہندوستان کے 24 خوارج ہلاک

Security Forces Conduct Two Operations in Khyber Pakhtunkhwa; 24 Fitna-e-Hind Extremists Killed
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران 24خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 24 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع اورکزئی میں خفیہ کارروائی میں 14خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 10خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں موجود خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











