اسلام آباد میں مسجد وامام بارگاہ پر خودکش حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے

How much explosive material was used in the Islamabad mosque and imam bargha suicide attack?
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کام کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے دھماکے سے پہلے فائرنگ کی۔ راستے میں اس نے دو فائر کیے جبکہ مسجد کے ہال میں داخل ہو کر مزید چھ گولیاں چلائیں۔ یہ گولیاں جائے وقوعہ سے برآمد ہو چکی ہیں۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکش جیکٹ میں موجود بارودی مواد کے ساتھ مسجد کے ہال میں دھماکا کیا۔ دھماکے میں تقریباً چار کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، جس میں بال بیئرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش حملے میں اہم پیش رفت
ذرائع کے مطابق اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش حملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خودکش حملہ آور کے 2 بھائی اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریاں ترناب فارم کے علاقے سے عمل میں لائی گئیں۔
دہشت گرد یاسر مسلسل اپنے بہنوئی عثمان سے رابطے میں تھا، کارروائی انفرادی نہیں، سہولت کاری کے ڈھانچے کا نتیجہ تھی، حملہ آور مئی میں افغانستان گیا، جون میں واپس آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 27 جون سے اکتوبر تک باجوڑ میں مقیم رہا، مبینہ خودکش حملہ آور نے 2 فروری کو اسلام آباد میں امام بارگاہ کی ریکی کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











