ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

اسلام آباد خودکش دھماکا: سہولت کاروں اور قریبی رشتہ داروں کی گرفتاریاں، ملک بھر میں آپریشن تیز

07 فروری, 2026 13:22

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ واقعے میں ملوث خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے قریبی رشتہ داروں اور سہولت کاروں کو مختلف شہروں سے گرفتار اور ہلاک کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں افراد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اداروں کے مطابق حملے کا ایک اہم سہولت کار نوشہرہ میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔ یہ سہولت کار دہشتگرد نیٹ ورک کو لاجسٹک اور دیگر معاونت فراہم کر رہا تھا۔

سب سے اہم پیش رفت میں خودکش بمبار کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں واقع گھر سے حراست میں لیا گیا۔ تفتیشی حکام اس گرفتاری کو کیس میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پورے ملک میں سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔