ملک میں دہشت گردی پی ٹی آئی کی وجہ سے واپس آئی، عطا تارڑ

Terrorism has returned to the country because of PTI, says Atta Tarar
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پی ٹی آئی کی وجہ سے واپس آئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترلائی دھماکے کے حملہ آور کے سہولت کاروں تک پہنچ گئے، ترلائی دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہدا کے ورثا کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایک ہی مقصد خوف پھیلانا ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں، ان کیلئے زمین تنگ کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے گرد بہت حد تک گھیرا تنگ کردیا گیا، دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں، سیکیورٹی ادارے انتہائی متحرک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کررہی ہے، ملک میں دہشت گردی پی ٹی آئی کی وجہ سے واپس آئی۔
دوسری جانب ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غم کے لمحات میں یکجہتی پر وزیر اطلاعات کے شکر گزار ہیں، سانحہ اسلام آباد سے ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔
ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہمیں خود بھی چوکنا رہنا چاہیے، دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا، جن ماؤں کے بیٹے شہید ہوئے ان سے تعزیت کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










