پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ

Chief of Pakistan Navy Admiral Naveed Ashraf on Official Visit to Malaysia
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک، ملائیشیا بحری افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپریشنل کوآپریشن اور استعداد کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سمندری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو اجاگرکیا، ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں پاک بحریہ خدمات پر بریفنگ دی گئی، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں پاکستان نیوی شرکت کا ذکر بھی کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










