رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہوگیا

What will be the bank working hours during Ramadan?
رمضان المبارک 2026 کے قریب آتے ہی بینکوں کے متوقع اوقاتِ کار سامنے آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ رمضان کے دوران ملک بھر میں سرکاری اور نجی بینک محدود اوقات میں کام کریں گے تاکہ ملازمین اور صارفین کو روزے کے دوران سہولت دی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری یا جمعہ 20 فروری 2026 کو متوقع ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت سے مشروط ہوگا۔ اگر شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہوا تو پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان 20 فروری سے شروع ہوگا۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کی شام منعقد کیا جائے گا۔
رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے دفتری اوقات میں کمی کی جائے گی۔ پیر سے جمعرات تک بینک صبح 9 بجے کھلیں گے اور سہ پہر 3 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
عوامی لین دین کے لیے بھی مخصوص اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پیر سے جمعرات تک صارفین صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بینکنگ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ جمعہ کے روز عوامی لین دین صبح 9 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گا۔
یہ اوقات رمضان المبارک کے پورے مہینے میں نافذ العمل رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان اوقات کا مقصد روزہ داروں کو سہولت دینا اور بینکنگ نظام کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔ رمضان کے اختتام کے بعد تمام بینک دوبارہ معمول کے اوقات کے مطابق کام شروع کر دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










